بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، درجنوں دیہات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی )بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑا گیا پانی کاریلہ پاکستان کی حدودمیں داخل ہو گیا ، چناب ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کابہائو ایک لاکھ 22 ہزار 184 کیوسک فٹ ہوگیا۔ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب میں ہفتہ کی صبح پانی کابہائو60ہزارکیوسک فٹ تھا، پانی کے بہائومیں مسلسل اضافے سے دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے دریائے چناب سے ملحقہ 20 دیہات کو حساس قرار دیدیا ، ادھر بیراج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ،مرالہ بیراج میں 11لاکھ کیوسک پانی کی گنجائش موجود ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں