جدہ (پی این آئی) پاکستانی اپنے ملک میں اہل خانہ کو اپنی رقوم بھیجنے کے لئے قانونی چینل استعمال کریں اور ان میں اب ایک اور اضافہ “ارسال” کا ہوا ہے جنکے مطابق وہ صرف ۵ ریال کی فیس کے ساتھ آپکی رقوم آپکے پیاروں تک پہنچائے گا ۔ان خیالات کا اظہار “ارسال” کیطرف سے منعقدہ بریفنگ میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے زرمبادلہ کی پاکستان ترسیل کیلئے پاکستانیوں کو مزید راغب کر نے کیلئے جدہ میں نوشین وسیم نے اپنے ادارے نوشین کلچرل آرٹ سینٹر کی جانب سے رقومات کی ترسیل کر نے والے نجی ادارے “ارسال”کے تعاون سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے اگست میں مفت تفریحی پروگرام کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا داخلہ پاکستان بھیجے جانے والے کم از کم 500 ریال کی رسید کے ذریعے ہوگا اس اقدام سے پاکستانیوں کی زرمبادلہ پاکستان بھیجنے کی ترغیب ہوگی۔
انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری شفقت نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کی زرمبادلہ کی ضروریات بیان کیں انہوں اس موقع پر کہا کہ وہ آپنے ادارے میں ملازمین کو پابند کرتے ہیں کہ وہ قانونی ذرائع سے زرمبادلہ پاکستان بھیجیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال سعودی عرب سے پاکستانیوں کی ترسیلات میں 34 فیصد کمی آئی ہے جبکہ اس وقت پاکستان کو زرمبادلہ کی آمد ضرورت ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں