بھارت میں تین سو ہلاکتوں کے ذمہ دار خوفناک ٹرین حادثے کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشافات

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں حالیہ افسوسناک ترین ٹرین حادثے پر کی جانے والی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ریل روڈ بیریئر کی مرمت میں نیٹ ورک پر آٹو میٹک سگنلنگ سسٹم میں ناقص کنکشن بنائے گئے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں مسافر ٹرینوں میں کے ٹکرانے سے 300افراد ہلاک اور ایک ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین ایک اسٹیشنری مال بردار ٹرین سے ٹکرا کر پٹریوں سے اتری اور مخالف سمت سے آنے والی دوسری مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلا تصادم قریبی ریل روڈ بیریئر پر بار بار پیش آنے والے مسائل کو دور کرنے کے لیے سگنلنگ سرکٹ میں کی گئی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی ریلوے کے عملے کے پاس معیاری سرکٹ ڈایاگرام نہیں تھا اور انہوں نے بوم بیریئر سرکٹ کو مرمت کے لیے آف لائن لے جانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے سگنلنگ سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔مزید کہا گیا کہ خراب نظام کے باعث مسافر ٹرین مال بردار ٹرین کے راستے پر چلی گئی تھی۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سگنل اور ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ میں متعدد سطحوں پر خامیاں تھیں اور مرمت کے کام کے دوران معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں