6 ماہ میں ایلون مسک کی دولت میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات آگئیں

واشنگٹن(پی این آئی) 2023کی پہلی ششماہی کے دوران دنیا کے 500امیر ترین افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 852ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون 2023کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں روزانہ اوسطا 14ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔یہ جولائی سے دسمبر 2020 کے بعد دنیا کے امیر ترین افراد کے لیے بہترین ششماہی ثابت ہوئی ہے۔

یکم جنوری سے 30 جون کے دوران ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت میں سب سے زیادہ 96.6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔دوسرے نمبر پر میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ رہے جن کی دولت میں اس عرصے کے دوران 58.9ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں اضافے کی بنیادی وجہ مختلف ممالک میں شرح سود میں اضافے کے عمل کو روکنا تھا۔ اسی طرح آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے باعث بھی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا۔اس کے برعکس بھارت کے گوتم اڈانی 6ماہ کے دوران 60.2ارب ڈالرز سے محروم ہوگئے۔گوتم اڈانی کی دولت میں تیزی سے کمی کی وجہ ایک امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہیڈن برگ کی 25جنوری کو جاری ہونے والی رپورٹ تھی۔اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکائونٹنگ فراڈ سکیم میں ملوث ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close