برسلز (پی این آئی) روسی فوج سے خطرے کے پیش نظر مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے جنگی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
نیٹو ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوجی کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل راب بویر کا کہنا تھا کہ اگرچہ روس کی زمینی افواج کا بڑا حصہ یوکرین میں لڑ رہا ہے لیکن اس کی افواج اب بھی ہمارے لیے خطرہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روس دوبارہ نئے سرے سے خود کو تشکیل دینے جا رہا ہے اور اسی لیے نیٹو کے منصوبے روسی فوج کی موجودہ حیثیت کو دیکھتے ہوئے نہیں بلکہ یوکرین حملے سے پہلے اس کی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوہری صلاحیتوں کے علاوہ ہم روس کو سمندروں، فضاؤں اور خلا میں ایک سنگین خطرہ کے طور پر دیکھتے رہیں گے کیونکہ اس کی افواج بہت قابل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں