ریاض (پی این آئی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان کے تحت غیر ملکی عازمین کو واپسی پر قرآن مجید کا تحفہ دیا جائے گا مجموعی طور پر 20 لاکھ قرآن پاک کے نسخے تقسیم کئے جائیں گے۔سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے شاہی فرمان کے بعد دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج کو اپنے ممالک واپسی پر قرآن مجید کا تحفہ دیا جائے گا۔سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹس سمیت زمینی گزر گاہوں اور بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے عازمین کو 76 مختلف زبانوں پر مشتمل قرآن مجید کے 20 لاکھ قرآن مجید کے نسخے تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ قرآن پاک کا تحفہ انمول ہے اس کے لئے سعودی قیادت شکریہ کی مستحق ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں