آبدوز ’ٹائٹن‘ حادثہ، شہزادہ داؤد کے والد حسین داؤد غم سے نڈھال

لندن (پی این آئی ) ٹائی ٹینک کی سیاحت کے لیے لوگوں کو زیر سمندر لے جانے کے دوران تباہ ہونے والی اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ کا ملبہ بحراوقیانوس سے نکال لیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھ مکمنہ طور پر انسانی باقیات ملنےکا بھی انکشاف ہوا ہے۔آب دوز حادثے میں جاں بحق شہزادہ داؤد کے والد حسین داؤد غم سے نڈھال ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ اس صورت حال میں ایک باپ اور دادا کے کیا جذبات ہوں گے ؟ شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا سلیمان داؤد ٹائی ٹینک تک پہنچنے کے سفر کیلئے انتہائی پُرجوش تھے۔ شہزادہ داؤد کی بیوہ کرسٹین داؤد نے بتایا کہ دونوں کا رشتہ باپ بیٹے کا اور تعلق دوست کا تھا، ایسے دوست جو آخری سفر پر بھی ساتھ چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close