سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آڈیو لیک بھی منظر عام پر آگئی

واشنگٹن (پی این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی جس میں وہ اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے پاس خفیہ سرکاری دستاویزات موجود ہیں جو انہوں نے بغیر اجازت تحویل میں رکھیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میبنہ آڈیو میں سابق امریکی صدر ٹرمپ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جنرل مارک کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

آڈیو میں ٹرمپ اس بات کا بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے پاس خفیہ دستاویزات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی چینل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ آڈیو چلا دی، نشر کی جانیوالی آڈیو سال2021 کی بتائی جا رہی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی صدر پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر فردجرم بھی عائد ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close