پاکستانی شخصیت کی میدان عرفات میں احرام کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات ہو گئی

مکہ (پی این آئی)وفاقی وزارت مذہبی امور کے افسر اعظم چانڈیو میدان عرفات میں احرام کی حالت میں وفات پاگئے۔وزارت کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اعظم چانڈیو کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔وہ ڈی جی حج کے ہمراہ فرائض انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا تھا حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔

حجاج کرام آج 10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوئے تھے اور حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کی۔حجاج نے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close