مسافر طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی ریاست آرکنساس کے ایئرپورٹ کے رن وے پر کھڑے مسافر طیارے پر آسمانی بجلی گر گئی،جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست آرکنساس کے ایئرپورٹ پر امریکی ایگل کا مسافر بردار طیارہ خراب موسم میں رن وے پر اترا۔ مسافر جہاز سے اترنے ہی والے تھے کہ اسی دوران آسمانی بجلی طیارے کی دم پر گر گئی۔

اس خوفناک منظر کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کرلی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ امریکی ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق طیارے سے تمام مسافر وں کو بحفاظت اتار لیاگیا ہے ۔تکنیکی ماہرین کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد طیارے کو کوئی نقصان سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close