شہزادہ دائود کی اہلیہ ان کیساتھ ٹائٹن کے سفر پر کیوں نہ جاسکیں؟ آخرکار وجہ سامنے آگئی

لندن(پی این آئی)آبدوز میں جاں بحق ہونے والے شہزادہ داؤد کی اہلیہ کرسٹینا داؤد نے بتایاہے کہ سلیمان کی شدید خواہش تھی کہ آبدوز کے سفر پر وہ جائے اس لیے انہیں اپنے بیٹے کے لیے جگہ چھوڑنا پڑی۔کرسٹیناکا کہنا تھا کہ سلیمان روبک کیوب کا دیوانہ تھا دراصل وہ اپنے روبک کیوب کے بغیر کہیں بھی نہیں گیا، اور وہ اسے 12 سیکنڈ میں حل کر سکتا تھا، سلیمان نے کہا تھا میں ٹائی ٹینک میں سمندر سے 3700میٹر نیچے روبک کیوب کو حل کرنے جا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کو بھیجنے پر خوش تھیں، لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ اپنی جگہ بیٹے کو بھیجنے پر وہ اب کیا محسوس کر رہی ہیں، تو وہ کچھ نہ بول سکیں۔خیال رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close