سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عازمین حج کو مہیا کی جانیوالی خدمات کا جائزہ لینے خود منیٰ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ (پی این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے عازمین حج کو حکومت کی جانب سے مہیّا جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے ہیں۔

مناسکِ حج کا آغاز ذی الحجہ کے آٹھویں روز پیر کو منیٰ کی خیمہ بستی میں قیام سے ہوا تھا اورآج منگل کو حجاج کرام نے حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کیا ہے، وہ رات مزدلفہ میں قیام کریں گے اوربدھ کوعلی الصباح نمازِفجر کے بعد وہاں سے روانہ ہوں گے اورشیطان کو کنکریاں ماریں گے۔اس مرتبہ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان کووِڈ-19 کی وبا کے بعد پہلی بارفریضہ حج ادا کررہے ہیں۔سعودی حکومت نے عازمینِ حج کو ہرطرح کی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے خاطرخواہ انتظامات کیے ہیں اور المسجدالحرام کے علاوہ مکہ مکرمہ میں مناسکِ حج کے دوسرے مقامات پرسکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں رضاکار تعینات کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close