ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے عازمین حج کو قرآن پاک اور زمزم کے تحائف پیش کیے

ریاض(پی این آئی) ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے عازمین حج کو قرآن پاک اور زمزم کے تحائف پیش کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سربراہ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حجاج کو شان دار خدمات فراہم کی جائیں گی۔ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مکہ مکرمہ کے اسپتالوں کا دورہ کیا، انھوں نے عازمین حج کو قرآن پاک اور زمزم کے تحائف پیش کیے، اور کہا کہ عازمین حج کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ مناسکِ حج کا آغاز آج سے ہو گیا ہے، عازمین حج قافلوں کی صورت میں منیٰ پہنچ گئے، مِنیٰ میں عازمین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ بسائی گئی ہے۔عازمین حج آج کی رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے اور کل نماز فجر کے بعد مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے، جہاں حج کا رکن اعظم ’’وقوف عرفہ‘‘ ادا کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close