واشنگٹن (پی این آئی) روس میں ہونیوالی مسلح بغاوت پر امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ پیوٹن کے خلاف ہونیوالی بغاوت میں ملوث نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ بغاوت کی کوشش روسی نظام کے اندر کی جدوجہد کا حصہ ہے، ہم نے اس معاملے میں کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ یا اس کے اتحادی اس میں ملوث نہیں تھے، روس کی صورتحال کہاں جا رہی ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہے، روس میں کچھ بھی ہو ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ روس میں نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے ہفتے کو بغاوت کی کوشش کی تھی، بیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے ویگنر سربراہ نے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں