نکوالوفا (پی این آئی) 6.4شدت کا خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں۔۔ ٹونگا جزائر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ ٹونگا جزائر کے جنوبی علاقے میں آیا، شہریوں میں زلزلے کے سبب خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.4 اور اس کی گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں