روس میں ہونیوالی مسلح بغاوت پر یورپی یونین کا ردِعمل بھی آگیا

برسلز (پی این آئی) یورپی یونین نے روس میں ہونیوالی مسلح بغاوت کو اندرونی معاملہ قرار دے دیا ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کاکہنا ہے کہ ویگنر گروپ کی جانب سے کی جانیوالی بغاوت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، یہ روس کا اندرونی معاملہ ہے تاہم دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور خاص طور پر انسانی حقوق کا خیال رکھیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس میں مسلح بغاوت کے معاملے پر ردعمل میں کہا کہ روس کی صورت حال پر جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین حکام سےتبادلہ خیال کیا، روس میں ہونے والی پیشرفت پر اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں