روسی شہر روستوف کےفوجی ہیڈکوارٹر پر باغی فوجی کمپنی کا قبضہ، روسی عوام کی حمایت کا دعویٰ کر دیا

ماسکو(پی این آئی)روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کے سربراہ یووگنی پری گوژن کا روستوف کے فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

روس میں نجی باغی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کے سربراہ یووگنی پری گوژن نے روستوف کے فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضےکا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی ہیڈکوراٹر پر قبضے کے لیے ہمیں ایک بھی گولی نہیں چلانی پڑی۔یووگنی پری گوژن کا دعویٰ ہے کہ ویگنر گروپ کو روسی عوام کی حمایت حاصل ہے۔ نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے معاملے پر روس کی فارن انٹیلی جنس ایجنسی ایس وی آر کے سربراہ سرگئی ناریشکن کا کہنا ہے کہ روسی معاشرے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔سرگئی ناریشکن کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس میں خانہ جنگی کرانےکی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close