جوہانسبرگ (پی این آئی) جنوبی افریقہ کے شہر ویلکم میں ورجینیا نامی سونے کی کان میں دھماکے سے 31 مزدور ہلاک ہوگئے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تمام مزدور جنوبی افریقہ کی آبائی قوم بسوتھو سے تعلق رکھتے تھے اور 30 سال سے بند کان میں غیرقانونی طور پر کارروائی کررہے تھے، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک شدہ افراد پڑوسی ملک لیسوتھو کے غیر قانونی کان کن تھے تاہم یہ واضح نہیں ہے،
محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ لیسوتھو کی وزارت خارجہ نے حال ہی میں جنوبی افریقی حکام کو کان کنوں کے حوالے سے کچھ معلومات فراہم کی ہیں، کان کے سابقہ مالک کی مدد سے پتہ چلا کہ وینٹیلیشن شافٹ میں میتھین کی سطح بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں