رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا شہر شامل کر لیا گیا؟

لندن (پی این آئی) رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ایک پاکستانی شہر بھی شامل ہے۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے گلوبل لیو ایبلٹی انڈیکس 2023 کی نئی رپورٹ کے مطابق بہترین شہروں کی فہرست میں پاکستانی شہر کراچی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے تاہم کراچی 173 شہروں کی فہرست میں 169 ویں نمبر پر ہے ۔

فہرست میں پہلا نمبر آسٹریا کے شہر ویانا کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن ہے ، بہترین 10 شہروں میں ایشیا سے صرف جاپان کا شہر اوساکا شامل ہوسکا جبکہ بنگلا دیشں کا دارالحکومت 166ویں نمبر پر آیا، بھارت کے پانچ شہر اس فہرست میں شامل ہیں لیکن کوئی بھی شہر 100 بہترین شہروں میں نہ آسکا۔اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی پانچ شعبوں میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے جن میں استحکام، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، ثقافت اور ماحولیات، اور بنیادی انفرا اسٹرکچر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close