ریسٹورنٹ میں خوفناک دھماکہ، درجنوں ہلاکتیں ہوگئیں

بیجنگ (پی این آئی) ریسٹورنٹ میں خوفناک دھماکہ، درجنوں ہلاکتیں ہوگئیں۔۔ چین کے ایک ریسٹونٹ میں دھماکے کے باعث 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے ریسٹورنٹ میں دھماکہ اس وقت ہوا جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد وہاں کھانا کھانے میں مصروف تھی۔

دھماکے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر دھماکہ ایل پی جی کی لیکج کے باعث ہوا، دھماکے سے ریسٹورنٹ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close