بارسلونا (پی این آئی) یونان کے بعد سپین میں بھی یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سپین کے کینری جزیرے جاتے ہوئے ڈنکی پر سوار 59 افراد ڈوب گئے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 35 افراد لاپتہ ہیں۔
ہسپانوی میری ٹائم ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ مراکش کی قیادت میں گران کینریا جزیرے کے جنوب مشرق میں تقریباً 88 میل کے فاصلے پر ریسکیو آپریشن کیا گیا، اس دوران 24 افراد کو بچا لیا گیا، تاہم بچے کو نہ بچا سکے۔تارکین وطن پر توجہ مرکوز کرنے والی دو تنظیموں، واکنگ بارڈرز اور الارم فون نے کہا کہ ڈنکی میں 59 افراد سواری کر رہے تھے، اس دوران 24 کو بچا لیا گیا جبکہ 35 لوگ تاحال پتہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں