لندن (پی این آئی) ٹائی ٹینک کی سیر کو جانے والی لاپتہ آبدوز ٹائٹین کی تلاش کرنے والے کینیڈا کے طیارے کو ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام سے سگنلز موصول ہوئے ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سگنل ہر 30 منٹ بعد موصول ہو رہے ہیں۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ ای میل کے تبادلے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔۔۔۔۔برطانوی اخبار کے مطابق سمندر میں موجود جدید ترین ’سونو بوائیز‘ سگنل جانچنے میں کامیاب رہے ہیں۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ لاپتہ آبدوز کی تلاش کے لیے اضافی سونر ڈیوائسز کے استعمال کے بعد بھی بینگنگ ساؤنڈ سنی گئی۔۔۔۔ اش حوالے سے امریکی میمو کے مطابق لاپتہ آبدوز کی تلاش کے دوران اضافی صوتی اثرات سنے گئے ہیں۔۔۔۔ مغربی میڈیا کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈز نے بھی لاپتہ آبدوز کی تلاش کے دوران زیرِ سمندر آوازیں سنی جانے کی تصدیق کی ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے امریکی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ آبدوز کی تلاش کے دوران کینیڈین طیارے نے زیرِ سمندر آوازوں کا پتہ لگایا یے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحوں کی لاپتا آبدوز میں 30 گھنٹے کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ آبدوز کا رابطہ روانہ ہونے کے 1 گھنٹے 45 منٹ بعد سطح سے منقطع ہوگیا تھا،
آبدوز میں ایک پائلٹ اور دو پاکستانیوں سمیت 4 مسافر سوار ہیں جن میں برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ، پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد، ان کا بیٹا سلیمان اور آبدوز کمپنی اوشین گیٹ کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں