اللہ اکبر، شہاب الدین نامی مسلمان 8 ہزار 640 کلومیٹر پیدل چل کر حج کرنے پہنچ گیا

مکہ مکرمہ (پی این آئی) بھارتی مسلمان شہری ساڑھے 8 ہزار کلو میٹر طویل سفر پیدل طے کر کے حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے ۔۔۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلمان شہاب الدین نے حج کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 640 کلو میٹر کا پیدل سفر کیا ہے۔۔۔۔۔کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہاب الدین نے یہ 8 ہزار 640 کلو میٹر کا پیدل سفر 370 دن میں طے کیا ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ شہاب الدین کا بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع مالاپورم سے شروع ہونے والا یہ سفر پاکستان، ایران، کویت سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے شہر مکہ میں جا کر ختم ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close