الیکشن کی تیاری کریں، نوازشریف نے کارکنوں کو ہدایت جاری کردی

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردی۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی کی قیادت کا انتخاب کیا گیا۔شہباز شریف بلامقابلہ صدر، مریم نواز چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر اور احسن اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے، جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ عام انتخابات کی تیاری کی جائے، پارٹی کا پیغام ملک بھر میں عام کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close