وزیراعظم شہباز شریف نے فرانس جانے کی تیاری کر لی

پیرس(آئی این پی)بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی پر گلوبل فنانسنگ سمٹ رواں ماہ فرانس میں منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا بھی امکان ہے۔بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی پر گلوبل فنانسنگ سمٹ کا انعقاد 22 اور 23 جون کو ہوگا، وزیر اعظم کے دورہ فرانس کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔گلوبل سمٹ کے دوران وزیر اعظم کی فرانس کے صدر میکرون سے بھی ملاقات ہوگی، وزیر اعظم پاکستان میں سیلاب اور قدرتی آفات سے متعلق فریم ورک فورم پر پیش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close