ذی الحج کا چاند کب دیکھا جائے گا؟ سعودی سپریم کورٹ نے اہم اعلان کر دیا

ریاض (پی این آئی) ذی الحج کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلامیہ۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بروز اتوار ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت مقامی عدالت میں درج کرائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو اسلامی سال کے آخری ماہ کا چاند دیکھا جائے گا۔عوام سے درخواست ہے کہ چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند آنکھوں سے بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی۔ چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذیالحج کا چاند 18 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور عیدالاضحی 28 جون کو متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close