سعودی عرب نے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت دیدی

ریاض (پی این آئی )سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو کرونا ویکسینیشن کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورتحال کے استحکام کے حوالے سے صحت کے حکام نے جو کچھ پیش کیا اس کی بنیاد پر شہریوں کو بغیر ویکسی نیشن کے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصہ کیا گیا ہے۔

تاہم مجاز حکام وبائی امراض کی صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں