مکہ مکرمہ(آئی این پی) اوکاڑہ سے 5400 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے مکہ مکرمہ پہنچنے والے نوجوان کو حج ویزہ مل گیا ۔ عثمان ارشد نے پاکستان سے سعودی عرب کا سفر 6 ماہ 13 دن میں طے کیا ۔ عثمان ارشد بلوچستان، ایران، متحد عرب امارات اور بحرین کے راستے سعودی عرب پہنچے ہیں ، پاکستانی نوجوان نے پاں میں چھالوں کے باوجود سر زمین حجاز کیلئے سفر جاری رکھا ۔
جب عثمان ارشد سعودی عرب پہنچے تو ان کے پاس حج کا ویزہ نہیں بلکہ عمرے کا ویزہ تھا جس کے بعد پاکستان حج مشن کی کوششوں سے عثمان ارشد کو حج کا ویزا مل گیا ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں