سمندری طوفان بپرجوائے کی شدت کم ہوگئی، طوفان جمعرات کو سوراشٹرا، کچھ اور پاکستانی ساحلوں کو عبور کرنےکی پیش گوئی

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کی شدت کم ہوگئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی سے بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ طوفان کا مرکز گجرات کے پور بندر کے جنوب مغرب میں ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جمعرات کو سوراشٹرا، کچھ اور پاکستانی ساحلوں کو عبور کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے تفریحی ساحلی مقام پر سمندری طوفان کے باعث 7 افراد ڈوب گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ گجرات کے ضلع سوراشٹرا اور پور بندر میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ نئی دہلی سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ طوفان کے زیر اثر گجرات کے ساحلی علاقوں میں بلند لہریں اٹھ رہی ہیں۔ گجرات کے ساحلی علاقوں سے 11 ہزار افراد کا انخلا کرا لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں جمعہ تک ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ گجرات کی دو بندر گاہوں پر کام بند ہوگیا ہے اور اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں