سمندری طوفان بپر جوائے نے بھارت میں تباہی مچانا شروع کر دی، متعدد ہلاکتیں

دہلی (پی این آئی) بھارت میں سمندری طوفان بپر جوائے کے خوفناک اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں،مختلف واقعات میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں چار نوجوان ڈوب گئے، پولیس کے مطابق جوہو ساحل پر ڈوبنے والے دو کی لاشیں ملی ہیں جبکہ باقی دو کو تلاش کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ طوفان بحیرہ عرب میں اونچی لہروں، موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ گجرات کے ساحلی علاقوں کو ٹکرایا، درخت اکھڑ گئے اور دیواریں گر گئیں، جبکہ راجکوٹ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ریاستی حکومت نے کہا کہ ساحلی گجرات کے آٹھ اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ، انتظامیہ ماہی گیری جمعہ تک معطل کر دی ہے اور سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ریلیف کمشنر آلوک کمار پانڈے نے کہا کہ ساحلی اضلاع سے 20,500 سے زیادہ لوگوں کو نکال لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ منگل کی شام تک انخلاء مکمل ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close