سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پھر گرفتار کر لیا گیا

واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی کے فیڈرل کورٹ ہاؤس سے حراست میں لے لیا گیا۔آج عدالتی کارروائی کے دوران ڈپٹی مارشلز نے سابق صدر کو گرفتار کیا اور ان کے فنگر پرنٹس لیے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات کیس میں زیر حراست لیا گیا ہے، چند روز قبل ان پر دوسری بار فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ٹرمپ کے مشیر اور قریبی ساتھی والٹ نوٹا کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

عدالت جانے سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ آج ہمارے ملک کی تاریخ کا المناک دن ہے، ہماری قوم تنزلی کی طرف سفر کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close