متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

ابوظہبی (پی این آئی )متحدہ عرب امارات میں عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے یوم عرفات اور عیدالاضحی کی چھٹیاں 9 سے 12 ذی الحجہ تک ہوں گی۔یو اے ای میں سرکاری ملازمین کی منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک تعطیلات ہوں گی۔امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے اتوار کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close