دوران پرواز لڑکا بے ہوش، ہنگامی لینڈنگ لیکن جانبر نہ ہو سکا، افسوسناک تفصیلات آگئیں

بداپسٹ (پی این آئی) ترکیہ کی ایئرلائن کے طیارے نے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔بڈاپسٹ سے خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں موجود 11 سال کے بچے کے بےہوش ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ فوری طبی امداد ملنے کے باوجود بچہ دم توڑ گیا، خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ استنبول سے نیویارک جا رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close