یو اے ای میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے اتوار کے روز ایک سرکلر جاری کیا جس میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات سے متعلق اعلان کیا گیا۔امارات میں وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے یوم عرفات اور عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 9 سے 12 ذی الحجہ تک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close