خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرزاُٹھیں، عوام میں شدید خوف و ہراس

جوہانسبرگ(پی این آئی) خوفناک زلزلہ ۔۔ جنوبی افریقہ کےصوبے گوٹینگ میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر جوہانسبرگ کے نزدیک زیرِ زمین 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

 

 

 

 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔صوبے کے رہائشیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مکانوں کی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں