ہفتے میں تین چھٹیوں کا پیکج متعارف کروا دیا گیا

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا مزیدار پیکج متعارف کروایا گیا ہے تاہم ایک شرط بھی لگا دی گئی جو کافی سخت ہے۔ عرب امارات حکومت نے وفاقی شعبوں میں کام کرنیوالوں کو یہ سہولت مہیا کی ہے کہ جو ملازمین ملک کے اندر لیکن اصل دفتر سے دور فرائض سر انجام دیتے ہیں وہ ہفتے میں صرف 4 دن کام کر سکتے ہیں تاہم ان پر شرط یہ لگائی گئی ہےکہ وہ 4 دن کے دوران 10 گھنٹے کام کریں گے۔

یہ سہولت ان ملازمین کیلئے بھی ہے جو ملک میں موجود اداروں کیلئے ڈیوٹی سر انجام دینے کیلئے بیرون ممالک موجود ہیں وہ بھی ہفتے میں 3 چھٹیوں کے مزے اڑا سکیں گے، دور دراز علاقوں میں ملازم افراد کیلئے بھی یہ سہولت مہیا کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close