روسی پارلیمنٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، مگر کیوں؟

ماسکو (پی این آئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے سرکاری دورے کے دوران روسی پارلیمنٹ کی عمارت پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روسی حکومت کی دعوت پر پارلیمانی وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر ماسکو میں موجود ہیں۔

پاکستانی ایوان بالا کے چیئرمین اور سینیٹرز کا روسی عوامی جمہوریہ کا یہ پہلا تاریخی دورہ ہے جس کے دوران دوطرفہ تجارت، پارلیمانی اور اقتصادی شعبے میں باہمی تعلقات میں پیش رفت سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ چیئرمین صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ پیر کو ماسکو پہنچے تھے، گذشتہ روز انہوں نے اہم روسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close