دنیا کے31امیر ترین افراد اس وقت کتنی دولت کے مالک ہیں ؟ رپورٹ میں حیران کن انکشاف

نیویارک (پی این آئی)قرضوں میں اضافے کے معاہدے میں تاخیر کے باعث امریکی خزانے میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 25 مئی تک امریکی خزانے میں 38.5 ارب ڈالرز نقدی کی شکل میں موجود تھے جو کہ اپریل کے مہینے کے مقابلے میں 200 ارب ڈالرز کم تھے ۔اس کے برعکس دنیا میں 31 افراد ایسے ہیں جو امریکی حکومت کے خزانے میں موجود رقم سے زیادہ امیر ہیں۔بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ امریکی خزانے میں موجود رقم سے لگ بھگ 5 گنا زیادہ دولت کے مالک ہیں۔

اسی طرح ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 190 ارب ڈالرز، ایمازون کے بانی جیف بیزوس 144 ارب ڈالرز، بل گیٹس 126 ارب، لیری ایلیسن 118 ارب، اسٹیو بالمر 115 ارب، وارن بفٹ 112 ارب، لیری پیج 112 ارب، سرگئی برن 106 ارب جبکہ مارک زکربرگ 95.8 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔یہاں تک کہ چین اور بھارت کے 2، 2 افراد بھی اس وقت امریکی خزانے سے زیادہ دولت کے مالک ہیں۔اگر 5 جون تک امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے قرضوں کی حد میں اضافہ نہیں کیا جاتا تو امریکی حکومت کو ادائیگیوں کے لیے رقم کی کمی کا سامنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close