طیب اردگان نے مسلسل 11واں الیکشن جیت لیا، دوبارہ صدر منتخب

انقرہ (پی این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی۔ یہ رن آف الیکشن تھا جس میں انہوں نے تقریباً 52 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

 

 

 

ان کے مخالف امیدوار کلیچدار اولو نے تقریباً 48 فیصد ووٹ لیے۔رجب طیب اردگان نے اپنے سیاسی کریئر میں یہ مسلسل 11 واں الیکشن جیتا ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے. اس کے علاوہ اردگان 1992 کے بعد سے اب تک کوئی بھی الیکشن نہیں ہارے اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔ صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد اردگان کی آق پارٹی کے حامیوں نے مختلف شہروں میں جشن منانا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن میں کامیابی پر اردگان کو مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔عالمی رہنماؤں میں سب سے پہلے قطر کے امیر نے انہیں مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close