ترکی کا اگلا صدر کون ہوگا؟ رن آف الیکشن مرحلے میں ووٹنگ مکمل، گنتی کا عمل جاری، کس کو اکثریت مل گئی؟

انقرہ (پی این آئی) ترکی کا اگلا صدر کون ہوگا؟۔۔ ترکیہ میں ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر رجب طیب اردگان کو مخالف امیدوار پر واضح اکثریت حاصل ہے۔ترکیہ میں رن آف الیکشن 28 مئی کو ہوئے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری ہے۔

 

 

 

 

اب تک 20 فیصد سے زیادہ ووٹ گنے جاچکے ہیں اور اردگان کو واضح اکثریت حاصل ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردگان 60.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں. ان کے مخالف امیدوار کمال کلیجدار کو 39.1 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close