ترک صدر طیب ایردوآن نے محافظ کا پیش کردہ پانی پینے سےکیوں انکار کر دیا، ویڈیو وائرل

انقرہ(پی این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی اپنے محافظ کی طرف سے پیش کردہ پانی پینے سے انکار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں، جو اس وقت سماجی ذرائع ابلاغ پر بہت زیادہ گردش کر رہی ہے ،ایردوآن کا محافظ بار بار انہیں پانی کا گلاس دینے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے، جب کہ ترک صدر اس سے لاتعلق نظر آتے ہیں، ایردوان نے اپنے محافظ سے پانی پینے سے انکار کر دیا اور اسے واپس کر دیا

اور پھر اپنے بیٹے بلال ایردوآن کے ہاتھ سے لے لیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ترک صدر نے پانی کا گلاس دیکھا تو انہوں نے پہلے مڑ کر دیکھا، پھر اس یقین کے بعد پیا کہ ان کا بیٹا ہی اسے پیش کرنے والا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کلپ نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے رویے پر بہت سے سوالات اٹھائے ہیں۔اس بارے میںاخبار کی ویب سائٹ نے کہا کہ یہ معاملہ “سیکیورٹی اقدام” سے متعلق ہے۔جبکہ اور کچھ صارفین نے اشارہ کیا کہ یہ ان کے ساتھ کچھ غلط ہونے کے خوف سے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close