حج سے قبل عمرہ کی ادائیگی کے خواہشمند خواتین و حضرات کے لئے اہم اعلان

جدہ (پی این آئی) پاکستان سے آئندہ چند ہفتوں میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جانے کے خواہشمند خواتین و حضرات کے لئے اہم اطلاع ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ اجرا کی آخری تاریخ 4 جون ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کی آمد جاری ہے اور اس سلسلے میں مسجد الحرام میں خیر مقدم کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔۔۔۔

اعلامیے میں سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ 4 جون سے مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہو گی۔۔۔۔۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہےکہ عمرہ، سیاحت اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں، سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 18 جون ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close