مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، تعلق کن شہروں سے ہے؟

مکہ مکرمہ (پی این آئی) مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔ سعودی عرب میں پاکستان قونصل ویلفیئر کے مطابق آگ جمعہ کو مقدس شہر مکہ مکرمہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لگی جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔ پاکستان قونصل ویلفیئر کے زمہ داران کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 8 میں سے 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے،

2 عمرہ زائرین کا تعلق وہاڑی اور 2 کا تعلق قصور سے ہے۔۔۔۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس واقعے میں 8 پاکستانیوں کی ہلاکتوں اور 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔۔۔۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جدہ میں ہمارے حکام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close