عمران خان کی گرفتاری پر برطانوی وزیراعظم کا اہم بیان بھی آگیا

لندن (پی این آئی)عمران خان کی گرفتاری پر برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بھی بیان جاری کردیا ۔ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئےرشی سونک کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ہم پر امن جمہوری عوامل کو سپورٹ کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کی موجودہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین سے درخواست کرتے ہیں کہ صبر و تحمل اور عدم تشدد کا مظاہرہ کریں ، مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close