ا نا اللہ وانا الیہ راجعون، سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا

ریاض (پی این آئی)ا نا اللہ وانا الیہ راجعون، سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا۔۔۔ سعودی شہزادہ منصور بن ناصربن عبدالعزیز آل سعودکی والدہ انتقال کرگئیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں سعودی شہزادہ منصور بن ناصربن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کے انتقال کی خبر دی گئی۔ایوان شاہی کے اعلامیےکے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ پیرکو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں نماز عصرکے بعد ادا کی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close