ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے اپنے پاس نسوار رکھنے والے پاکستانی عازمین کو سخت وارننگ دیدی۔اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ نسوار اپنے پاس رکھ کر سفر کررہے ہیں، پکڑے جانے پر ان کے لیے سخت سزا منتظر ہے۔
پاکستان بھر میں ایئرپورٹس پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی طرف سے پوسٹر بھی لگادیئے گئے ہیں جن میں سعودی عرب میں منشیات سے متعلقہ جرائم پر نتائج کے بارے میں خبردار کیاگیا ہے۔یادرہے کہ نسوار دھوئیں کے بغیر تمباکو کی ایک قسم ہے جورواں سال کے شروع میں سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں منشیات کی فہرست میں شامل کرلی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ سعودی وزارت صحت نے حاجیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل تمام ضروری ویکسینز لگوانا یقینی بنائیں جو حج پرمٹ کی بنیادی شرائط میں سے ایک ہے ۔شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں حج پرمٹ جاری نہ ہونے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں