پاکستانیوں کیلئے ویزا درخواستوں سے متعلق کینیڈا کا بڑا اعلان

اوٹاوا(پی این آئی)کینیڈا کی وزارت برائے امیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ویزے کیلئے درخواستوں کا عمل 60 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ایک ٹوئٹ میں کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزر نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے درخواست گزاروں کیلئے ویزے کی درخواستوں کا عمل مکمل ہونے کے عمل کی مدت 802 دن نہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت ایک عارضی رہائش کی ویزے کیلئے درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 90 دن ہے اور ہم مستقبل قریب میں

اس مدت کو 30 دن تک لانا چاہ رہے ہیں۔کینیڈین وزیر برائے امیگریشن کا مزید وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی حکومتی ویب سائٹ پر ویزا کی درخواست کا پراسیس مکمل ہونے کی مدت 802 اس لئے آرہی ہے کیونکہ کینیڈا کی حکومت اس وقت ان پرانی ویزا کی درخواستوں کا پراسیس مکمل کررہی ہے جو کرونا وائرس کے دنوں میں بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکیں تھیں۔شان فریزر نے کہا کہ ہم نے پاکستانیوں کی عارضی ویزا کی درخواستوں کا بیک لاگ 55 ہزار سے کم کرکے 15 ہزار تک کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close