اسرائیل سے براہ راست جدہ تک حج پروازیں شروع کرنے کا امکان

جدہ (پی این آئی) اسرائیل کی حدود میں مقیم مسلم آبادی کو حج پر پہنچانے کے لیے اسرائیل سے براہِ راست جدہ حج فلائٹس کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے سعودی عرب کے حکام سے باضابطہ درخواست کر دی ہے۔۔۔۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی 18 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے، جسپ کو حج پر روانہ کرنے کے لیے پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل سے حج فلائٹس پر مؤقف ابھی نہیں دیا ہے۔۔۔۔اسرائیل اور فلسطین سے مسلمان دیگر ممالک کے ذریعے حج کے لیے جاتے رہے ہیں ۔۔۔۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہےکہ کہ اسرائیل سے آنے والی براہِ راست حج فلائٹس سے حج کے اخراجات میں کمی آنے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں