برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب، کن ممالک کو مدعو نہیں کیا گیا؟پاکستان سے کونسی بڑی شخصیت شرکت کرے گی ؟ تفصیلا ت سامنے آگئیں 

لندن (پی این آئی )برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ چارلس کی تاج پوشی سے پہلے ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا، تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سینٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ۔ہفتے کی صبح 6 بجے سے پارلیمنٹ اسکوائر،وائٹ ہال اور مال کا علاقہ عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

شاہ چارلس صبح 11 بجے بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی روانہ ہوں گے ، تاج پوشی کے بعد بکنگھم پیلس کی بالکونی پر کھڑے ہونے پر شاہ چارلس کو طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے ۔تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close