مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، اہم ترین وزیر کو ہٹا دیا گیا

تہران (پی این آئی) مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام، اہم ترین وزیر کو ہٹا دیا گیا۔۔ ایرانی پارلیمان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول میں ناکامی پر وزیر صنعت و تجارت کو اپنے عہدے سے فارغ کر دیا۔

 

 

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں 272 کے ایوان میں سے 162 اراکین نے وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ووٹ دیا۔اراکین کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین آسمان کو چھوتی ہوئی گاڑیوں کی قیمتوں اور صنعتی پیداوار کی لاگت میں اضافے کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں